استنبول (آن لائن) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات استنبول میں دوبارہ شروع ہونے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے میزبانوں کی درخواست پر مذاکراتی عمل بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد، جو واپسی کے لیے تیار تھا، اب استنبول میں مزید قیام کرے گا تاکہ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ امن کو ایک اور موقع دیا جائے اور دونوں فریق بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی جانب بڑھ سکیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا محور پاکستان کا وہی بنیادی مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور موٴثر کارروائی کرے۔
پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کی بحالی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
Comments are closed.