امریکی اقدام عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، عباس عراقچی

تہران( آن لائن )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ایک پسپائی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک جوہری طاقت سے لیس غنڈہ ملک دوبارہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات شروع کر رہا ہے

، وہی ملک جو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ حیران کن ہدایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی معاہدوں اور عدم پھیلا کے اصولوں کے منافی ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق امریکا کا یہ فیصلہ دنیا کو ایک نئے ایٹمی دوڑ کے دور میں دھکیل سکتا ہے، جس کے نتائج عالمی استحکام کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

Comments are closed.