سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کی متحرک کوششیں ،حکومتی وفد نے تربت میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالملک بلوچ سے اہم ملاقات ،آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی در خواست ، وزیراعظم کا پیغام بھی پہنچایا
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے اور نمبرز گیم مکمل کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی وفد نے تربت میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالملک بلوچ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر حکومتی رہنما شریک تھے۔حکومتی وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ آئینی ترمیم کے حق میں اپنے ووٹ دیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کا پیغام بھی ڈاکٹر عبدالملک بلوچ تک پہنچایا گیا۔ نیشنل پارٹی کے پاس سینیٹ میں ایک رکن اور قومی اسمبلی میں بھی ایک رکن موجود ہیں، جن میں جان محمد بلیدی سینیٹ اور پولین بلوچ قومی اسمبلی میں نیشنل پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔دوسری جانب نیشنل پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے، جس سے حکومت کو اس ترمیم کی منظوری کے لیے درکار حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومتی وفد خصوصی طیارے سے کوئٹہ سے تربت پہنچا تاکہ اس حساس معاملے پر نیشنل پارٹی کو قائل کیا جا سکے۔
Comments are closed.