اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ نے وضاحت پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، جیسا کہ کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ سینیٹر صدیقی سانس کی تکلیف کےباعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں، اور ان کی حالت مستحکم ہے۔اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ کچھ دنوں سے سانس میں تکلیف کی شکایت کے باعث علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہیں، تاہم ان کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے صحتیاب ہونے کی دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی اہل خانہ کی طرف سے ادا کیا گیا ہے۔
Comments are closed.