آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومتی نمبرز گیم پورے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومتی نمبرز گیم پورے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا جی انشاء اللہ، نمبر پورے ہیں۔ ایک صحافی نے ان سے نیشنل پارٹی کی آئینی ترمیم کے بارے میں حمایت کے حوالے سے سوال کیا تو اسحاق ڈار نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، آپ کو پتہ چل جائے گا، جب ووٹنگ ہوگی۔

Comments are closed.