بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات نے بھارت کی عسکری قیادت میں شدید ذہنی انتشار اور داخلی کشمکش کو عیاں کر دیا

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات نے بھارت کی عسکری قیادت میں شدید ذہنی انتشار اور داخلی کشمکش کو عیاں کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی کمزور پیشہ وارانہ صلاحیت اور ناکام دفاعی منصوبہ بندی ان کے دعووں اور اعترافات میں واضح طور پر سامنے آ رہی ہے۔بھارتی آرمی چیف نے ایک طرف دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے کچھ اسلحہ استعمال کر کے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جبکہ دوسری طرف اعتراف کیا کہ ایسی جنگ جیتنے کے لیے مزید اسلحہ خریدنا پڑے گا”۔

اس تضاد نے بھارتی عسکری قیادت کی کمزوری اور عدم تیاری کو نمایاں کر دیا ہے۔چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ میں جنرل اوپیندر دویدی نے بھی اپنی دھمکی آمیز تقریر میں حقیقت کو تسلیم کیا کہ آپریشن سندور میں تو صرف ٹریلر دکھایا گیا، فلم تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی، جس سے بھارتی فوج کی ناکامیوں اور سیاسی دباوٴ کی شدت ظاہر ہوتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیانات بھارت کی عسکری و سیاسی قیادت میں عدم اتفاق اور داخلی ذہنی کشمکش کا مظہر ہیں۔

Comments are closed.