پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے، گجرات میں 30 ارب روپے کا بڑا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے، مریم نواز

گوجرانوالہ (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزسٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے ، پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے ۔ جبکہ کے پی کے میں ایک جماعت کی 12 سال کی مسلسل حکمرانی کے باوجود کوئی نمایاں ترقی نہیں دکھائی دیتی۔ صو بے کا پچھلا وزیر اعلیٰ سیاسی محاذ آرائی میں مصروف رہتا تھا جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ اکثر اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا نظر آتا ہے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزسٹ سسٹم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے

۔ گجرات میں 30 ارب روپے کا بڑا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے، جہاں نئی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی بڑے پیمانے کی ترقیاتی تاریخ چاہے وہ ایٹمی پروگرام ہو یا موٹر ویز نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں رقم ہوئی، گزشتہ 4 سال میں جو لوگ حکومتی صفوں میں تھے، وہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی پیشگوئیاں کرتے رہے مگر آج حقائق کچھ اور ہیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 12 سال کی مسلسل حکمرانی کے باوجود کوئی نمایاں ترقی نہیں دکھائی دیتی۔کے پی کا پچھلا وزیر اعلیٰ سیاسی محاذ آرائی میں مصروف رہتا تھا جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ اکثر اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا اڈیالہ کے بجائے اسے اپنے صوبے میں تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں ، عوام کی حالت زار جاننے میں اپنا وقت صرف کرنا چاہیے ۔

Comments are closed.