راولپنڈی(آن لائن) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید کی سزاسنا دی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 12 اگست 2024 کو شروع ہوا جو تقریبا 15 ماہ تک جاری رہا۔
ترجمان کے مطابق ملزم پر چار سنگین الزامات عائد کیے گئے جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی جو ریاست کی سلامتی اور مفاد کے منافی تھی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور افراد کو نقصان پہنچانا شامل ہیں۔طویل اور تفصیلی قانونی کارروائی کے بعد عدالت نے تمام الزامات ثابت ہونے پر فیض حمید کو 14 سال کی سخت قید کی سزا سنادی، جس کا باضابطہ اعلان 11 دسمبر 2025 کو کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پورے ٹرائل کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، اور ملزم کو اپنی مرضی کی ڈیفنس ٹیم کا حق بھی فراہم کیا گیا۔ سزا یافتہ فرد متعلقہ فورم پر اپیل کا حق رکھتا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیاسی عناصر کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر انتشار اور عدم استحکام پھیلانے سے متعلق معاملات الگ سے نمٹائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.