جے یو آئی کی درخواست مسترد،صدف احسان قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن برقرار‘الیکشن کمیشن کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے جے یوآئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صدف احسان کو خواتین کی مخصوص نشست پر برقرار رکھا ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین مخصوص نشست کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے حنا بی بی کی درخواست مسترد کردی اور صدف احسان کو بطور رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حنا بی بی فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے الیکشن ٹربیونل کا رخ کرسکتی ہیں۔ اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کی رکن صدف احسان نے کہاکہ میں نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا اورمولانا کی اہلیہ سے مخصوص نشست کے متعلق بات چیت کی گئی انہوں نے غلطی سے میرا نام صدف احسان کی بجائے صدف یاسمین بتایا اور مولانا کی اہلیہ نے ٹکٹ کنفرم کیا اور ترجیحی لسٹ میں میرا نام تھا جبکہ حنا بی بی نے کاغذات تک ہی جمع نہیں کرائے تھے انہوں نے کہاکہ میرا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے حنا بی بی تو کراچی سے ہیں انکو خیبر پختونخوا سے نشست کیسے مل سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی جس کو ووٹ کا کہے گی اور جس ترمیم متعلق کہے گی حمایت کروں گی انہوں نے کہاکہ میرا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے صدف یاسمین سرے سے موجود ہی نہیں نا ہی کبھی سماعت میں آئی ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.