امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر پر نامعلوم بدبودارمائع چیزسے حملہ

واشنگٹن (آن لائن)امریکا میں ایک تقریب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر پر کوئی بدبودار مائع چیز پھینکی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلم رکن کانگریس کو امریکا کی ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولس میں ٹاون ہال میٹنگ سے خطاب کے دوران بدبودارمائع چیز سے نشانہ بنایا گیا۔خاتون رکن کانگریس ماضی میں صدر ٹرمپ کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔مائع مواد پھینکے جانے سے الہان عمر زخمی نہیں ہوئیں جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے سفید فام ملزم کو حراست میں لے لیا۔حملے سے قبل امریکی رکن کانگریس مطالبہ کررہی تھی کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم استعفی دیں یا مواخذے کا سامنا کریں۔الہان عمر کے والدین کاتعلق صومالیہ سے ہے جبکہ کرسٹی نوئم کو منی سوٹا میں آئس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت پر تنقید کا سامنا ہے۔

Comments are closed.