وفاقی حکومت نے نئے آئی جی پنجاب عبد الکریم کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد گریڈ 21 کے سینئر پولیس افسر عبد الکریم کو پنجاب کا نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبد الکریم نے ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ بطور آئی جی پنجاب ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور کو اہم وفاقی ادارے میں تعینات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) مقرر کر دیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں موجودہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو عہدے سے ہٹا کر آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا ہے، جبکہ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی کارکردگی کو مزید موٴثر بنانے اور ادارہ جاتی اصلاحات کے تناظر میں کی گئی ہیں۔

Comments are closed.