اسلام آباد ہائی کورٹ،190 ملین پاوٴنڈ کیس میں اہم پیش رفت، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیس کی سماعت کے لئے31 مارچ مقرر، کاز لسٹ جاری
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیس کی سماعت 31 مارچ کے لیے مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے متعلقہ کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد کیس میں آئندہ کارروائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور قانونی حلقوں میں اس کی اہمیت پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔
Comments are closed.