سپریم کورٹ، شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کے ہتک عزت کیس کی سماعت کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک آمیز کے معاملے پر عمران خان کی اپیل سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کیس کے ٹرائل پر شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔پاناما کیس کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی آفر کا الزام عائد کیا تھا۔واضح رہے کہ ہتک عزت کیس آٹھ سال سے زیر سماعت ہے۔

Comments are closed.