مودی کی حکومت کی ناکامی: بھارت سائبر فراڈ مافیا کے نشانے پر

نئی دہلی ( آن لائن) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کی ناکامی نے بھارت کو سائبر فراڈ مافیا کے لیے ایک اہم ہدف بنا دیا ہے، اور میٹا کی حالیہ رپورٹ میں اس صورتحال کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت میں سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے ہونے والے جرائم کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جس نے بھارت کی سائبر سیکیورٹی کی حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔

 

میٹا کی پہلی ششماہی 2026 کی رپورٹ نے بھارت میں سائبر سیکیورٹی کے شدید بحران کی نشاندہی کی ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ بھارت، جو خود کو اے آئی ہب بنانے کا دعویدار ہے، اپنی عوام کو سائبر تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارت بین الاقوامی سائبر دھوکہ دہی کرنے والے نیٹ ورکس کا بڑا ہدف بن رہا ہے، اور بھارتی گروہ سب سے زیادہ امریکہ اور بھارت میں صارفین کو نشانہ بناتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت میں متوسط آمدنی والے صارفین، سستے ڈیٹا اور کم ڈیجیٹل خواندگی کے سبب سائبر جرائم کے لیے ایک آسان ہدف بن گئے ہیں۔میٹا کے مطابق بھارتی سائبر فراڈ گروہ فون اور ویڈیو کالز کے ذریعے صارفین کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار بنا کر ان کا استحصال کرتے ہیں۔

 

عالمی ماہرین نے اس صورتحال کو مودی کی حکومت کی ناکامی اور ریاستی سرپرستی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے جرائم پیشہ گروہ بھارتی عوام تک آسانی سے رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی ابتر صورتحال نے مودی کے شائننگ انڈیا ے دعوے کو پوری دنیا کے سامنے بے بنیاد ثابت کر دیا ہے۔یہ رپورٹ نہ صرف مودی حکومت کی نااہلی کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی سائبر سیکیورٹی کی حقیقت کو بھی بے نقاب کرتی ہے، جس سے بھارت کے جدید دور میں ترقی کے خواب کو دھچکہ لگا ہے۔

Comments are closed.