آرنلد شواز نیگر کے باڈی گارڈ کے دھکا دینے کے بعد میں نے اپنے پرستاروں سے فاصلہ رکھنا چھوڑ دیا ، شلپا شیٹی

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پرستاروں سے ایک فاصلہ بنائے رکھتی تھیں لیکن ایک واقعے نے ان کے سوچنے کا طریقہ بدل دیا اور اب وہ کسی کو بھی ساتھ تصاویر لینے سے نہیں روکتیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران شلپا شیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے رویے میں تبدیلی اْس وقت آئی جب انہیں ہالی وْڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے دھکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کہیں گئی ہوئی تھی اور وہاں ہوٹل میں آرنلڈ شوازنیگر بھی موجود تھے جو کسی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ میں نے ہیلز پہنی ہوئیں تھیں اور جب میں نے انہیں دیکھا تو جوتے اْتار دیے راجکو کہا کہ میں آرنلڈ کے ساتھ تصویر لینا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا میں آرنلڈ کی طرف بھاگ کر گئی لیکن وہاں اْن کا ایک لحیم شحیم باڈی گارڈ موجود تھا جس نے مجھے ان سے ملنے نہیں دیا اور دھکا بھی دیا۔

شلپا شیٹی کا کہنا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر راج کْندرا کو یہ مناظر دیکھ کر بہت غصہ آیا اور انہوں نے کہا کہ کوئی کیسے کسی خاتون کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو پتا ہے کہ وہ ایک انڈیا اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود بھی باڈی گارڈ نے انہیں آرنلڈ شوازنیگر سے ملاقات نہیں کرنے دی اور ’اْن کا دل ٹوٹ گیا۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ مجھے اور آرنلڈ شوازنیگر کو ایک ہی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگلے دن ہم ایک ہی تقریب میں موجود تھے اور جب آرنلڈ شوازنیگر کو بتایا گیا کہ وہ ایک انڈین اداکارہ ہیں تو انہوں نے پھر میرے ساتھ تصویر بنوالی۔

Comments are closed.