بھارت دہشت گرد ملک ہے، افغانستان میں سکھ عبادت گاہوں پر جتنے حملے ہوئے وہ بھارت نے کیے، گوپل سنگھ چاولا

نئی دہلی ( آن لائن )پنجابی سنگت کے چیئرمین گوپل سنگھ چاولا کا کہنا ہے کہ عرصے سے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ انڈیا ایک دہشت گرد ملک ہے، افغانستان میں سکھ عبادت گاہوں پر جتنے حملے ہوئے وہ انڈیا نے کیے ، جو مجرم پکڑا گیا وہ کیریلا کا تھا، افغانستان کے راستے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی بھارت ملوث تھا

۔پنجابی سنگت کے چیئرمین گوپل سنگھ چاولاکا کہنا تھا کہ ہم عرصے سے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ انڈیا ایک دہشت گرد ملک ہے، افغانستان میں سکھ عبادت گاہوں پر جتنے حملے ہوئے وہ انڈیا نے کیے کیونکہ جو مجرم پکڑا گیا وہ کیریلا کا تھا، افغانستان کے راستے جو پشاور میں ٹارگٹ کلنگ ہوتی رہی اس میں بھی بھارت ملوث تھا تاکہ دنیا کے سامنے پاکستان کو دہشت گرد دکھایا جائے، گوپل سنگھ چاولا نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ خالصتانی دہشت گرد کہا گیا لیکن کینیڈا کے وزیر اعظم نے اس بیانئے کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو کھلے عام دہشت گرد کہا، اسی طرح باقی ممالک بھی اگر قدم اٹھائیں تو بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکتا ہے ، بھارت خود کو جمہوری ریاست کہتا ہے ،جبکہ وہاں اقلیتیں خصوصاً سکھ کمیونٹی غیر محفوظ ہیں ، 1947 میں اگر ہم قائد اعظم کے ساتھ مل جاتے تو آج ہماری بھی 75ویں خالصتان کی سالگرہ ہوتی

Comments are closed.