انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ، 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

کراچی(آن لائن) انٹر بینک میں ڈالر اونچی اڑان بھرنے کے بعد پھر سے نیچے آگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں سستا ہونے والا امریکی ڈالر گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا مثبت آغاز سامنے آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 32 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 956 پر آگیا۔

Comments are closed.