میری زندگی بچوں کیلئے کھلی کتاب جیسی ہوچکی ہے،روینہ ٹنڈن
ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تعلقات سے متعلق بتادیا ہے
۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میری زندگی بچوں کیلئے کھلی کتاب جیسی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بتادیا ہے تاکہ انہیں پتا ہو کہ میرے متعلق کیا کچھ لکھا جاچکا ہے۔روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ میں نے بیٹیوں کو صرف اس لیے بتایا کہ وہ میرے بارے میں آج نہیں تو کل سب کچھ پڑھ ہی لیں گی بلکہ ہوسکتا ہے وہ کچھ اور بھی پڑھیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ تو جانتے ہیں کہ 90 کی دہائی کی جنرل ازم کیسی تھی،
زرد صحافت عروج پر تھی، بدگمانی تھی، کوئی اخلاقیات اور دیانتداری نہ تھی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کی وجہ سے اب صورتحال بدل چکی ہے، اب ہم اپنی کہانیاں پیش کرسکتے ہیں جبکہ ماضی میں ہم ایڈیٹرز کے رحم و کرم پر تھے۔
Comments are closed.