لاہور(آن لائن) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے فلم کی دنیا میں بھی انٹری دیدی ۔ پروڈیوسر خواجہ مختار احمد نے اداکارہ عینی طاہرہ کو اپنی فلم بلو بادشاہ کی کاسٹ میں شامل کر لیا ہے جس میں انہیں اہم کردار دیا گیا ہے ۔ بلو بادشاہ عینی طاہرہ کے کیرئیر کی پہلی فلم ہے ۔ عینی طاہرہ نے بتایا کہ فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہوں ، فی الوقت کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتا ؤں گی لیکن میرا دعوی ہے جب یہ میرے پرستار سینما میں فلم دیکھنے آئیں گے تو انہیں مایوسی نہیں ہو گی ۔
Comments are closed.