امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہ( آن لائن ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سمیت اہم علاقائی

دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی گئی ۔جد ہ میں ہونے والی ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد بلینکن کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے مغرب اس کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں اور علاقائی تنازعات میں ملوث سمجھتا ہے۔

انٹونی بلینکن نے یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بنتے ہوئے اتحاد کے وقت کیا ہے، جس کا مرکز چین کی ثالثی میں مارچ میں علاقائی ہیوی ویٹ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت

Comments are closed.