لندن میں سکھ فار جسٹس کے زیرِ انتظام بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لندن (آن لائن) لندن میں سکھ فار جسٹس کے زیرِ انتظام بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ کھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیر اعظم کی بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے پر سکھوں کی تحریک خالصتان کو نئی جہت ملی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے واضح کیا کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ مظاہرے میں لندن سمیت مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے ۔ مظاہرین کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا۔ سکھ اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر وہ خالصتان تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی ممالک بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ بھارت نے اقلیتوں کے قتل عام کا سلسلہ بھارت سے باہر بھی شروع کردیا ہے۔ مظاہر نے مزید کہا برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھارت کی دہشت گردی کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ برطانیہ اپنی ٹریڈ ڈیل کی خاطر سکھوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز نہ کرے۔

Comments are closed.