ممبئی (آن لائن) بولڈ فوٹو شوٹ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی خفیہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی دو تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں ماڈل کو ایک لڑکے کے ہمراہ پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وائرل تصاویر میں لڑکے کا چہرہ ایموجی سے چْھپایا ہوا ہے اور ایک تصویر میں چہرہ دھندلا ہے۔تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عرفی جاوید نے ہندو رسم و رواج کے مطابق اس لڑکے کے ساتھ منگنی کرلی ہے جسے اْنہوں نے خفیہ رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید کی بہن نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جوڑے کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید کی بہن نے تصویر شیئر کرکے اپنی بہن کی منگنی کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب ابھی تک عرفی جاوید کی جانب سے اپنی منگنی کی خبروں پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Comments are closed.