یہ نہیں ہوسکتا: علی ظفر کا چاہت فتح علی خان کے ورلڈ کپ ترانے پرسخت ردعمل

کراچی (آن لائن) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْنہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے۔

اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو پاکستان میں کافی مقبول ہورہا ہے۔چاہت فتح علی خان نے جیتیں گے بھئی جیتیں گے کے عنوان سے ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو اْنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہے۔ جیتیں گے بھئی جیتیں گے کی دْھن اْنہوں نے خود لکھی ہے۔ ویڈیو میں وہ رقص کرتے ہوئے اپنے منفرد اندار میں گنگنا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اْن کا یہ ترانہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اس ترانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا تو وہیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے۔علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، یہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ۔ گلوکار نے مداحوں کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے فارغ ہوکر اسٹوڈیو جاوٴں گا اور وہاں خود کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے ترانہ تیار کروں گا ۔

Comments are closed.