تمام ریاستی ادارے سیاسی استحکام پر یکسو ہوگئے،وزیر اعظم

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے سیاسی استحکام پر یکسو ہو گئے ہیں۔کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ملکی معیشت اور ترقی کو سیاسی استحکام کے ساتھ لازم وملزوم قرار دیا،انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ ملک میں سیاسی استحکا م نہ آیا تو معیشت تباہ ہو جائے گی ،اس وقت تمام ریاستی ادارے سیاسی استحکام پر یکسوئی ہوگئے ہیں جو ملک کیلئے خوش آئندہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت مضبوط ہوگی اور ملک ترقی کرے گا ،ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

Comments are closed.