وفاقی بجٹ ،دفاع کی مد میں مجمودی طور پر 18کھرب 4ارب روپے مختص

اسلام آباد(آن لائن)آئندہ مالی سال2023-24 ء کے وفاقی بجٹ میں دفاع کی مد میں مجمودی طور پر 18کھرب 4ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں دفاعی بجٹ 15کھرب 63ارب روپے تھا ،جسے بعد میں نظرثانی کرکے بڑھا کر 15کھرب86ارب روپے کردیاگیا،اس طرح رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں دفاع 218ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بری فوج کا آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ 824 ارب 65کروڑ روپے سے زائد ہوگا جبکہ پاک فضائیہ کو 368ارب56کروڑ سے زائد ملیں گے۔پاک بحریہ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 188ارب24کروڑ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں جبکہ ڈیفنس سروسز،اسٹبلشمنٹ اور دیگر دفاعی شعبہ جات کیلئے 352ارب 53کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق افواج پاکستان کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں705ارب روپے خرچ ہوں گے،آپریٹنگ اخراجات کی مد میں442ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،فزیکل اثاثوں کی مد میں461ارب اور سول ورکس کی مد میں195ارب 51کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

Comments are closed.