جسٹن ٹروڈو کو اسپیکر گریگ فرگس کیساتھ مذاق کرنے پر تنقید کا سامنا
اوٹاوا (آن لائن) کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو کو اسپیکر گریگ فرگس کیساتھ مذاق کرنے پر تنقید کا سامنا ہے ۔
جسٹن ٹروڈو کی ہا ؤس آف کامنز سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نو منتخب سیاہ فام اسپیکر گریگ فرگس ہا ؤس آف کامنز میں اپنے خطاب سے پہلے جسٹن ٹروڈو کا تعارف’محترم وزیرِاعظم‘ کہہ کر کرواتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اسی دوران جسٹن ٹروڈو مسکراتے ہوئے دوستانہ انداز میں اسپیکر گریگ فرگس کی اصلاح کرتے ہوئے خود کو ’بہت محترم‘ کہہ کر پکارتے ہیں اور ساتھ ہی اْنہیں ا?نکھ بھی مارتے ہیں۔جسٹن ٹروڈو کا نو منتخب سیاہ فام اسپیکر گریگ فرگس کو سب کے سامنے مسکرا کر یوں آنکھ مارنا کینیڈا کے عوام کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔اسی لیے اْنہیں سوشل میڈیا پر کینیڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
Comments are closed.