سلمان خان اور ارجیت سنگھ کی 9 سال بعد صلح کی خبریں سر گرم

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور گلوکار ارجیت سنگھ میں 9 سال پْرانی لڑائی ختم ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک رات نامور گلوکار ارجیت سنگھ کو سلمان خان کے ممبئی میں موجود گھر گلیکسی اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی، صارف نے کہا کہ ‘ارجیت سنگھ نے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا، آخر کیا ہونے جارہا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا تجسس بڑھ گیا، کچھ صارفین نے حیران کْن انداز میں پوچھا کہ کیا یہ ویڈیو نئی ہے صارفین نے کہا کہ سلمان خان اور ارجیت سنگھ کی اچانک ملاقات ناقابلِ یقین اور ایک بڑا سرپرائز ہے ۔

Comments are closed.