پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے اداکار کے غیر ذمے دار باپ ہونے کے حوالے سے تمام دعوو ں کی تردید کر دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے علیزے نے کہا کہ میں دین و دنیا میں توازن سیکھنا چاہتی ہوں، صبر، برداشت اور درگزر کرنا اور رشتوں میں توازن رکھنا سیکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ جب میں گھر سے باہر جاتی ہوں تو سر پر دوپٹہ اوڑھ لیتی ہوں اور اب چاہتی ہوں کہ انسٹا گرام پوسٹس میں بھی اس کا مظاہرہ کروں، حجاب نہیں صرف سر پر دوپٹہ لیے تصاویر شیئر کروں۔انہوں نے کہا کہ انسان کی برداشت کرنے کی صلاحیت اور شخصیت اہمیت رکھتی ہے کہ جب بات کرے تو اچھی بات کرے۔علیزے سلطان نے کہا فیروز خان ہر گز غیر ذمہ دار باپ نہیں ہیں بلکہ وہ بچوں کے آدھے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔
Comments are closed.