اسلام آباد ہائی کورٹ : رواں ہفتے سائفرکیس کے جیل ٹرائل سے متعلق اگلے 72گھنٹوں میں فیصلہ سنائے جانیکاامکان
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے سائفرکیس کے جیل ٹرائل کے حوالے سے اگلے 72گھنٹوں میں فیصلہ سنائے جانے کاامکان ہے جبکہ دوسری جانب جیل میں ٹرائل شروع ہونے کی وجہ سے درخواست غیر موثر ہونے کاامکان ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کوسائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2سے 3روز میں کیس کا فیصلہ دینے کا بتایاہے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پیر تک تو نہیں لیکن 2سے 3روز میں کوشش کریں گے فیصلہ دے دیں۔
امکان ہے کہ بدھ تک فیصلہ آجائیگا۔وکیل کاعدالت سے جلدفیصلہ دینے کے لیے بار بار استدعاتاہم عدالت نے معاملے پر اگلے ہفتے فیصلہ دینے کاکہاہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جلد فیصلہ سنانے کی متفرق درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیرافضل مروت پیش ہوئے،شیرافضل مروت نے کہاکہ سائفر کیس کا جیل ٹرائل شروع ہو گیا ہے، ہماری درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں آٓیا، پیر کو پھر جیل سماعت کیلئے سائفر کیس مقرر ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ میں جلدی کر دیتا ہوں پیر کو تو نہیں لیکن دو تین دن میں فیصلہ کر دوں گا۔ گزشتہ روز عمران خان کے وکیل کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کے لیے درخواست دائر کی گئی جس میں اعتراف کیا گیا تھا کہ شیر افضل مروت کی جانب سے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کے حوالے سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی، عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنا ہی نہیں چاہیے تھا۔
Comments are closed.