سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آسٹریلیا میں احتجاج

میلبورن(آن لائن)آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے میں دو ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی ہے ،مظاہرین سکھوں نے فیڈریشن اسکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کی، شرکا تمام راستے بھارت کے خلاف نعرے لگاتے رہے،شرکاء کہنا تھا کہ بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماوٴں کو خالصتان کی تحریک میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے،

احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، آسٹریلیا میں مندروں پر گریفیٹی کے مودی کے دعوں کو کوئنز لینڈ پولیس نے تردید کی، کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق بھارتی خود مندروں پر گریفیٹی کرکے سکھوں کو بدنام کرنے کیلئے ان پر الزام دھر رہے تھے،شرکا نے سکھوں پر الزامات لگانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروا ئی اور آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.