بھارت :انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے پاکستان مخالف بیانیے کو ہتھیار بنا لیا

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ و انتہاپسند یوگی آدتیہ ناتھ خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے نکلے

انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے پاکستان مخالف بیانیے کو ہتھیار بنا لیا،یوگی آدتیہ نے مودی سرکار سے سندھ پر حملہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔، آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ سندھ کو طاقت کے زور سے واپس لیں گے، پاکستان سے سندھ کو واپس لینا بھارت کے لئے مشکل نہیں، بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بغاوت کے سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا ہے کہ مودی کے انتہا پسند جذبات کی وجہ سے ہندو بالادست پاگل ہو چکے ہیں

، مودی سرکار کو دوسرے ممالک میں دخل اندازی کے بجائے منی پور اور پنجاب پر توجہ دینی چاہیے۔ یادر رہے کہ ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی مسلم اور پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے بدنام ہے2015 میں آدتیہ ناتھ نے شاہ رخ خان کو دہشتگرد قرار دیا تھا2018 میں آدتیہ ناتھ نے علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھایوگی آدتیہ ناتھ کے زیرِ حکومت ریاست اتر پردیش مسلمانوں کے خلاف جرائم میں سرفہرست ہے

Comments are closed.