اسرائیل پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں،آیت اللہ خامنہ ای
تہران( آن لائن ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ٹی وی پر خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو سراہتے ہوئیکہا کہ جس نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں تھا لیکن اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے ناقابل تلافی شکست ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حماس کے تباہ کن حملے نے اسرائیل کے اہم انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے جس کی تلافی اتنی آسان نہیں ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل کو ہی اس کی اپنی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔واضح رہیکہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ حماس کے اس حملے کے پیچھے ایران موجود ہے تاہم امریکی حکام نے فوری طور پر ایران کے ملوث ہونے کے کوئی انٹیلی جنس شواہد پیش نہیں کیے۔
Comments are closed.