اداکارہ تنوشری دتانیراکھی ساونت پرایف آئی آردرج کرادی
نئی دہلی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتانے معروف اداکارہ راکھی ساونت پرایف آئی آردرج کرادی
ذرائع کیمطابق2018میں فلم می ٹومہم کیدوران راکھی ساونت نیتنوشری کونفسیاتی صدمہ پہنچایاتھاجس کی ایف آئی آرممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروادی گئی ہے۔تنوشری دتا کے مطابق راکھی نے ان پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس سے ان کی ساکھ اور شوبز کیریئر متاثر ہوا ہے۔اداکارہ نے ایف آئی آر میں یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے شوبز کیریئر کو تباہ کرنے کیلئے راکھی ساونت ایک گہری سازش کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔تنوشری کے مطابق وہ راکھی کے خلاف قانونی راستہ اپنا رہی ہیں تاکہ وہ خود کومزید نقصان سے بچا سکیں اور انہیں انصاف مل سکے۔اداکارہ نے ہراسانی اور بدمعاشی کے شکار دیگر متاثرین پر زور دیا کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اپنے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں۔
Comments are closed.