نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں سینماکے قومی دن کے موقع پربالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان کے دولاکھ سیزائدٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں
میڈیارپورٹس کے مطابق فلم جوان پہلے ہی انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑچکی ہے اوراب نیشنل سینماڈیپربھی اس کی حکمرانی جاری ہے۔نیشنل سینما ڈے کے موقع پر پورے ملک میں فلموں کے ٹکٹ پرخصوصی رعایت ملتی ہے اور مداح جوان کو بھی صرف99 روپے میں دیکھ سکیں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق جوان کیلئے لوگوں کے رش کے پیش نظر سینما گھروں میں مزید اسکرینوں اور خصوصی شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان 7 ستمبر کو ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی گئی تھی۔
Comments are closed.