سلمان خان کی ”ٹائیگر3“آئندہ ماہ ریلیز کی جائیگی

نئی دہلی(آن لائن)بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر3کی ریلیزکاانتظارختم ہونے کوہے فلم آئندہ ماہ ریلیزکی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں بڑی فلموں کو دیوالی کے بعد ریلیز کرنے کا ٹرینڈ ہے لیکن یش راج فلمز نے سلمان خان کی فلم کو دیوالی کے دن ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کے ٹیزر میں دبنگ خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مداحوں کی بے تابی کو بڑھا دیا تھا اور فلم کا ٹریلر16 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہٹائیگر312 نومبر اتوار کے روز پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

ٹائیگر3کو اپنے بزنس کیلئے12 سے19 نومبر تک چھٹیوں کے دن ملیں گے اور اس میں یہ بڑے ریکارڈ بناسکتی ہے۔واضح رہے کہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے کردارپٹھان کے ساتھ خصوصی انٹری دیں گے۔

Comments are closed.