امریکی صدر جوبائیڈن نے آج اسرائیل کے دورے کی تصدیق کر دی

بیت المقدس ( آن لائن) غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اب امریکا کے صدر جوبائیڈن آج (بدھ کو ) اسرائیل جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے دہشت گرد حملے کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل جاوٴں گا، اسرائیل کے دورے کے بعد اردن کا سفر کروں گا۔امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اردن کا سفر سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماوٴں سے ملاقات کے لیے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے کھڑی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہے، نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف کھڑی ہیں اور امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

Comments are closed.