غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین کو طبی سہولتوں تک رسائی نہیں، اقوام متحدہ
نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین کو طبی سہولتوں تک رسائی نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 5 ہزار 500 خواتین کے ہاں اسی مہینے ولادت متوقع ہے، غزہ میں حاملہ خواتین کو فوری دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فریقین عالمی انسانی حقوق قوانین کے تحت ذمے داری پوری کریں۔
Comments are closed.