معروف قانون دان ایس ایم ظفر 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
اسلام آباد (آن لائن)معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 93 برس تھی۔ ایس ایم ظفر طویل عرصہ سے علیل تھے۔ ایس ایم ظفر ایوب دور میں وزیر قانون کے عہدہ پر فائز رہے۔ ایس ایم ظفر 1930کو برما میں پیدا ہوئے تھے۔ ایس ایم ظفر 1975 میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار بھی رہے۔ایس ایم ظفر سپریم کورٹ بار کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ایس ایم ظفر نے 1950 سے وکالت شروع کی۔ایس ایم ظفر 1965ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران وزیر قانون رہے۔سماجی و سیاسی شخصیات نے ایس ایم ظفر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور بلندر درجات کے لیے دعا کی۔خیال رہے کہ ایس ایم ظفر بیرسٹر علی ظفر کے والد تھے۔بیرسٹر علی ظفر تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔
Comments are closed.