نگران وزیراعظم اور چینی صدرشی چن پنگ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
بیجنگ: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتی،
پاکستان مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ نگران وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی چن پنگ کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا تزویراتی شراکت دار ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شی چن پنگ کی وڑنری قیادت میں پاکستان کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں، چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔ سی پیک پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔
Comments are closed.