پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،پاکستان پچھلے 40 سال سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے میں پائیدار امن اور معاشی استحکام کا ضامن ہے۔1 اکتوبر کو ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کی ہدایات دی گئیں

غیر قانونی افغان باشندوں کو 31 اکتوبر 2023 تک ہر صورت پاکستان سے چلے جانے کا انتباہ دیا گیا حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد افغان باشندے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں 19 اکتوبر کو 3248 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے 3248 افغان شہریوں میں 778 مرد، 710 خواتین اور 1760 بچے اپنے ملک چلے گئے افغانستان روانگی کے لیے 82 گاڑیوں میں 215 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اب تک کل 51,756 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے

Comments are closed.