سپریم کورٹ میں اہم ترین مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں 90 دنوں میں عام انتخابات کرانے اور سویلین کے فوجی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے اہم ترین مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک روز قبل ہی ایک کیس میں اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کابتایاتھا۔90دن کے اندر انتخابات کرانے کیحوالے سے دائر درخواستوں پر کیس کی سماعت مقررکیاگیاہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو صبح ساڑھے نو بجے سماعت کریگا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار نے انتخابات کی درخواست دائر کی تھی۔اس کیس میں فریقین کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہدایت پرفوجی عدالتوں کیخلاف کیس کی سماعت بھی سماعت کے قررکیاگیاہے۔جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 23 اکتوبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کریگارجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

Comments are closed.