نواز شریف ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر پہنچ گئے، بیٹے کی وفات پر تعزیت کی

اسلام آبا د(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر پہنچ گئے اور ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی ۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پیر کے روز مری سے اسلام آباد پہنچے جہا ں وہ طارق فضل چوہدری کے گھر گئے ،نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ سے بیٹے کے حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت کیا،چیف آرگنائزر مریم نواز بھی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ہمراہ تھیں،نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے عنزہ طارق کی حادثہ میں انتقال پر اظہار تعزیت کیا اورعنزہ طارق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔نواز شریف ایک گھنٹہ سے زائد تک ڈاکٹر فضل چوہدری کے گھر رہے اور بعد ازاں روانہ ہوگئے ۔

Comments are closed.