صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے عبوری بجٹ کی منظوری دیدی ،عامرمیر

لاہور(آن لائن) نگرا ن وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے عبوری بجٹ کی منظوری دیدی۔ غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے خلاف کل 1یکم نومبر سے کریک ڈاؤن ہو گا،پنجاب میں 50ہزار پولنگ اسٹیشن بنائیں جائیں گے جن میں سے7ہزار پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیا گیا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں صوبوں کے ممبرز اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی۔اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ نگران پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کو پْرامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

طے کیا گیا کہ نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈی نیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔ پنجاب حکومت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل کرے گی اور ہم ممکن تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہپنجاب میں 50ہزار پولنگ اسٹیشن بنائیں جائیں گے جن میں سے7ہزار پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیا گیا ہے ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے صاف و شفاف اور غیر جانبدارنہ ہونے کا یقین دلا ہے ۔ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی میٹنگ ہو ئی ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ وزیراطلاعات نے ملک میں غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ آج 31اکتوبر کو تمام غیر قانونی طور پر ملک میں قیام پذیر لوگوں اپنے اپنے ممالک میں واپس جانے کی ڈیڈ لائن دی گئی، کل یکم نومبر سے #غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے خلاف کل 1یکم نومبر سے کریک ڈاؤن ہو گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 31ویں اجلاس میں صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے عبوری بجٹ کی منظوری دی ہے ۔ بجٹ کا تخمینہ2076 ارب روپے رکھا گیا ہے، آئی ٹی کیلئے2ارب ،ترقیاتی بجٹ 350 رکھا گیا ہے ۔

Comments are closed.