پنجاب میں 131 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور (آن لائن) گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 131 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 9180 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 55 نئے مریض سامنے آئے،راولپنڈی میں 32،ملتان میں 6،گوجرانوالہ میں 25،فیصل آباد میں 5،اٹک ، نارووال اور ساہیوال میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔اس کے ساتھ اوکاڑہ اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 124مریض زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.