امریکی ایوانِ نمائندگان میں 14.3 ارب ڈالرز کا اسرائیل ایڈ بل منظور

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے غزہ میں جاری انسانی المیے پر بے حسی کا ایک اور ثبوت دیدیا ، امریکی ایوانِ نمائندگان نے ریپبلکنز کا 14.3 ارب ڈالرز مالیت کا اسرائیل ایڈ بل منظور کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل ایڈ بل کے حق میں 226 اور مخالفت میں 196 ووٹ ڈالے گئے۔ ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اسرائیل ایڈ بل منظور نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ واضع رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.