بالی ووڈ ایش گیارہ فلاپ فلمیں دے کر بھی بھارت کی امیر ترین اداکارہ
ممبئی (آن لائن) ایشوریا رائے بچن جو کہ سنیما کا ایک بڑا نام ہے اور 49 سال کی عمر میں بھی وہ اسکرین پر متحرک ہیں۔ اداکارہ آج بھی ساوٴتھ اور بالی ووڈ دونوں میں اپنی اداکاری کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ اداکارہ گیارہ فلاپ فلمیں دیکر بھی ملک کی امیر ترین آرٹسٹ ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریا رائے آج بھی ملک کی امیر ترین اداکارہ ہیں اور وہ ایک فلم کے لیے 10 کروڑ روپے اور ایک اشتہار کے لیے 6 سے 7 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ ایشوریہ نے اپنے کیرئیر میں کئی فلاپ فلموں کے باوجود درجنوں بلاک بسٹر فلموں میں بھی کام کیا۔ ایشوریا رائے بچن ہندوستان کی سب سے امیر ترین اداکارہ ہیں جن کی مجموعی مالیت 800 کروڑ روپے ہے۔
Comments are closed.