کپور خاندان کی ایک اور بیٹی ردھیما کپور ساہنی بالی ووڈ انڈسٹری میں آنے کیلئے تیار
ممبئی (آن لائن) بھارت کے کپور خاندان کی ایک اور بیٹی بالی ووڈ انڈسٹری میں آنے کیلئے تیار ہے۔رشی کپور، نیتو کپور کی بیٹی اور رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی نے اسکرین کے سامنے آنے کا فیصلہ کیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے ایک بڑے فلمساز کا ساتھ مل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسے تو ردھیما اپنی خوبصورتی اور فٹنس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اب تک انہوں نے اسکرین سے دوری بنا رکھی تھی۔ اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ریئلٹی فیبلس لائفز آف بالی ووڈ وائفز سیزن 3 میں ایک اہم کردار میں نظر آ سکتی ہیں۔
Comments are closed.