نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت دیگر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت دیگر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ شہید لیفٹیننٹ کرنل اور دیگر شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں۔شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے تین دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا۔شہداء قوم کے اصل ہیرو اور وطن عزیز کی شان ہیں:سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے

Comments are closed.