چین اور آسٹریلیا کو اختلا فات پس پشت ڈالنا ہو ں گے، چینی صدر

بیجنگ (آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دور ے پر آئے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے برابری اور باہمی مفادات اور تعاون پر مبنی چین آسٹریلیا تعلقات تشکیل دینے ہوں گے تاکہ چین آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اس مو قع پر وزیر اعظم البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین کے مختلف سیاسی نظام ہیں اور اختلافات ہونا معمول کی بات ہے لیکن اختلافات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی وضاحت کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ آسٹریلیا اور چین کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں اور بات چیت اور تعاون صحیح انتخاب ہے۔

Comments are closed.