آٹھ فروری کے انتخابات میں پہلی بار وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی تینوں جیالے ہونگے ،بلاول بھٹو زرداری

کراچی( آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی ، کپڑا اور مکان ہے ،نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ، آٹھ فروری کے انتخابات میں پہلی بار وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی تینوں جیالے ہونگے ،پورے پاکستان کی قسمت مل کر بدلیں گئے ، ہر ضلع میں کھیل کے میدان بنائینگے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ آٹھ فروری کو الیکشن ہونگے کارکنان اسی جوش و جذبے سے نکلیں ہم نے مل کر پاکستان کی قسمت کو بدلنا ہے جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں

اسی جذبے سے آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگانی ہے انشاء اللہ لوگ دیکھیں گئے کہ کس طرح ہم نے سندھ اور خصوصاً کراچی کی قسمت بدل دی ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہا کہ ہمیں الزامات کی سیاست سے نکلنا ہوگا ایک دوسرے پر الزام تراشی سے اصل ایشو سے توجہ ہٹ جاتی ہے جو عوام کے ایشو ہیں عوام کے مسائل ہیں ان پر فوکس کرکے آگے چلنا ہے اس الزام تراشی نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کسی اتحاد سے کوئی ڈر نہیں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا ہمارا منشور ہی روٹی ،کپڑا اور مکان ہے پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے جمہوریت اور عوام کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں عوام ایسے ہی رہنماؤں کو ووٹ دیں جنہوں نے ان کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے مسائل حل کئے ہیں ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے کھیل کے میدان بنائیں گے ابراہیل حیدری، گذری، لیاری میں کھیل کے میدان بنائیں ہیں کراچی کے ہر ڈسڑکٹ میں کھیل کے میدان بنائیں گے یہاں نوجوانوں کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی نے پی پی کومیئر شپ دلوائی ہے شہر کی قسمت بدلیں گے ذمہ داری لے رہا ہوں مل کر اس ملک کی قسمت بدل دیں گے، امیدواروں کیلئے نام شارٹ لسٹ ہورہے ہیں حلقہ بندیوں کے مکمل ہونے تک کسی امیدوار کا اعلان نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملا ہے، 2008 کے الیکشن میں بھی لیول پلئنگ فیلڈ نہیں تھا عوام نے کامیاب کیا اب لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو پیپلزپارٹی الیکشن جیت کر دکھائیگی لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونیکی شکایت کرنا ہی بند کر دیں۔

Comments are closed.